Join to Stay Updated - Tawasal - مواصلات | abdulwaheed.pk

Select your language

In the name of Allah, the Merciful

Basis of communication

Good people benefit people. The Hadith

Translation: The best among people is the one who does good to others

The purpose of communication

  1. Your social network whose preferred language is Urdu. Above all, Islamic boundaries should be taken care of and obviously, all humanity should benefit from Islam. Waste of time should be avoided here, verbiage and nonsense should be avoided, because only the relevant material will be given attention or attention. Good company will be available, you will find good company, which is better than solitude, and learn and teach good things, which is better than silence.
  2. Halal employment opportunities will be available, which is the best form of worship. You will be able to offer your services, and hire others.
  3. You will be able to contact authentic scholars.
  4. Indecency, backbiting, impoliteness, mistrust, lies, meanness, contempt for others will be saved as much as possible.

Who will benefit from communication?

Who is a patriot, who is a lover of Sunnah and every positive thinker.

Who chooses communication?

A person of every age, man, woman, child, girl can benefit from it, and can benefit others. Likewise, people from all walks of life can relate to it.

بسم اللہ الرحمن الرحیم

Ravaabit (رَوابِط) کی بنیاد

خیر الناس من ینفع الناس ۔ الحدیث

ترجمہ : لوگوں میں بہتر وہ ہے جو دوسروں کا بھلا کرے

Ravaabit (رَوابِط) کا مقصد

  1. اپنا سوشل نیٹ ورک جس کی ترجیحی زبان اردو ہو۔ سب سے بڑھ کراسلامی حدود کا خیال رکھا جائے اور ظاہر ہے اسلام ہی سے تمام انسانیت کو نفع ملنا ہے۔ یہاں وقت کے ضیاع سے بچا جائے، لغو اور فضول گوئی سے گریز کیا جائے ، کیونکہ متعلقہ مواد کی ہی طرف توجہ کی جائے گی یا کروائی جائے گی۔ صحبت نیکاں میسر ہو گی، آپ کو اچھے ہم نشین مل سکیں گے، جو کہ تنہائی سے بہتر ہو گا، اور نیک بات سیکھ اور سکھا سکیں گے جو خاموش رہنے سے بہتر ہو گا۔
  2. حلال روزگار کے مواقع مل سکے گے، جو بہترین عبادت ہے۔ آپ اپنی خدمات پیش کرسکے گے، اور دوسروں کی خدمات لے سکیں گے۔
  3. مستند علماء کرام سے رابطہ کر سکیں گے۔
  4. بے حیائی ، غیبت، بے ادبی، بدگمانی، جھوٹ،لایعنی، دوسروں کو حقیر سمجھنے کے وبال سے حتی الامکان نجات مل سکے گی،

Ravaabit (رَوابِط) سے کس کو فائدہ ہو گا

جو محب وطن ہو، جو محب سنت ہو اور ہر مثبت سوچ رکھنے والا۔

Ravaabit (رَوابِط)  کو کون منتخب کرے

ہر عمر کا فرد ، مرد ،عورت، بچہ ، بچی اس سے نفع اٹھا سکتا ہے، اور دوسروں کو نفع پہنچا سکتا ہے۔ اسی طرح ہر شعبہ ہائے زندگی کے افراد اس سے منسلک سکتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار فرمائیے

Join Ravaabit (رَوابِط) today !


چند وجوہات کی بنا پر سوشل میڈیا کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے ، اس کو ترجیح نہیں دینی چاہیے یہاں احساسات نہیں ہیں، چنانچہ نہ مکمل موقف سمجھایا یا دکھایا جاسکتا ہے ، نہ ہی سامعین، حاضرین مکمل بات سمجھ یا دیکھ سکتے ہیں۔ چنانچہ براہ راست کی ترجیح زیادہ ہوئی۔ آپ خدمت کا جذبہ کھو چکے ہیں، چنانچہ اپنے کم سن بچوں سمیت آج ہی ماں باپ، اساتذہ و مخلوق خدا کی اپنی استطاعت کے مطابق خدمت شروع فرمائیے آن ہی آن میں اپ کا وقت ضائع کروا دیا گیا، آپ کو معلوم ہی نہیں ، آپ کو یوٹیوب، فیس بک وغیرہ کھولتے وقت معلوم نہیں کہ میں نے یہ کیوں کھولا، مجھے کس شیے کی تلاش ہے، اگر کسی کی تلاش ہوتی تو اپ اس کو سرچ کرتے۔مطلب آپ کو ایک طلسماتی قوت نے جکڑ لیا ہے، چنانچہ سورہ کہف کی ابتدائی دس آیات یاد فرما لیجیے۔ آپ کی ، اور اپ کے بچوں کی صحت مکمل برباد ہو چکی ہے، آپ باتونی ہو چکے ہیں، صلاحیتیں کھو چکی ہے، کچھ ایجاد کرنے کی بجائے آپ دوسروں کے مواد کو ہی ترجیح دیتے ہیں، چنانچہ ۵ نماز، اور بچوں کو ماں باپ کی ٹانگیں دبانے ، جسمانی کھیل کو مستقل زندگی کا حصہ بنائیے۔ با ادب بامراد، بے ادب بے مراد ، یہ بات مسلمہ ہے کہ یہاں بےاحتیاط اکثر کو بے ادب ، بے مراد بنا چکی ہے، اب احتیاط کون کرے جی۔ چنانچہ اس بات کا اعادہ ضروری ہے، جو ہمارے بڑوں کی عزت نہ کرے، علماء کی قدر نہ کرے، بچوں پہ شفقت نہ کرے وہ ہم میں سے نہیں، تاکہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوٹے، البتہ کبھی غلطی ہم سے بھی ہوتی ہے، تو توبہ کا دروازہ کھلا ہے۔ آپ بآسانی سستی کا شکار ہو چکے ہیں، چنانچہ باوضو رہینے کی عادت بنائیے، آسان ہے ، آذان کا جواب مستقل دیا جائے،جو آذان کو خاموشی سے سن کر اس کا جواب دے گا اور باتیں نہیں کرے گا، اس کا خاتمہ ایمان پہ ہو گا۔

گناہ کے مواقع اور زیادہ ہو گئے۔ چنانچہ جمعہ کے دن درور شریف کا اہتمام ضرور کیا جائے، اس بات کی ابھی سے عادت بنا لیں، کہ ہر سکرین، موبائل، ٹی وی، کمپیوٹر کے چلانے سے پہلے کسی مسنون دعا کا اہتمام فرمائیں گے، سورہ کہف کی ابتدائی دس آیات یاد فرما لیں تاکہ دجال کے فتنہ سے مستقل محفوظ رہیں، علماء حق سے مستقل رہنمائی لیتے رہیں، اسی میں ہماری نجات ہے باقی ہم سوشل میڈیا پہ اس لیے ہیں کہ آپ سوشل میڈیا کو دلیل و حجت سمجھ بیٹھے ہیں، حقیقت اس کی آپ کے جوتے سے زیادہ نہیں، مان لیجیے۔