انٹرنیٹ سے حلال کمائی کے بنیادی اصول - Fundamentals of Halal Earnings from the Internet

Select your language

انٹرنیٹ سے حلال  کمائی کے بنیادی اصول - Fundamentals of Halal Earnings from the Internet

step 1

How to earn money on the Internet | انٹرنیٹ پر پیسہ کیسے کمایا جائے

انٹرنیٹ پر مال کمانے کے چند طریقے بتانے جارہا ہوں۔جو کہ میرے علم میں ہیں۔ ۔پہلے تو یہ سمجھیے کہ حلال کمائی کیسے عبادت بن سکتی ہے۔ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بتا دیا کہ جو آدمی دولت کو پسند نہیں کرتا اس میں کوئی خوبی نہیں ،کیونکہ اس کے ذریعے رشتہ داروں کے حق پورے کیے جاتے ہیں۔اور امانت ادا کی جاتی ہے۔اور اسکی برکت سے آدمی دنیا کے لوگوں سے بے نیاز ہوجاتا ہے۔ نیز یہ بھی ارشاد فرمایا کہ پاک و حلال کمائی فرض ہے، نیز یہ بھی ارشاد فرمایا کہ رزق کی تلاش اور حلال کمائی کے لیے صبح سویرے ہی چلا جایا کروکیونکہ اس وقت کاموں میں برکت اور کشادگی ہوتی ہے۔

step 2

Learn Skill - ہنر سیکھیے

ہنر سیکھنے کے لیے آپ کو میں دو کورس کروا رہا ہوں، ، کورس دیکھنے کے لیے فری ہیں، مجھ سے سیکھنے کے لیے آپ کو فیس ادا کرنا ہو گی، اس کی تفصیل براہ راست مجھ سے پوچھ سکتے ہیں

لنک کورس ۱ : Full Stack PHP Web Development

لنک کورس ۲ : Graphics Design Concept

step 3

10 ways to deliver message effectively - مؤثر طریقے سے پیغام پہنچانے کے 10 طریقے

اب آپ نے ہنر سیکھ لیا ہے، آپ کو کسٹمر اور ان کا اعتبار لینا ہے، اب آپ کو اپنے کلائنٹ ، کسٹمر، یا سٹوڈنٹ کے لیے کیسا ہونا چاہیے کہ آپ کامیاب رہیں تو اس کے لیے آپ کو اپنے اندر مندرجہ ذیل صفات پیدا کرنی ہو گی۔ معاملہ میں صداقت ہو کہ جو پوچھا جائے وہ سچ بتایا ۔اپنی سروس یا پراڈکٹ کی جھوٹی تعریف مت کیجیے۔اسی طرح بناوٹ سے بچا جائے۔ اب ان صفات یعنی سچائی اور امانت کے ساتھ اگر آپ کام کررہے ہیں تو آپ کا حشر انبیاء، صدیقین، اور شہدا کے ساتھ ہو گا۔ جبکہ اس کے برعکس مسئلہ بڑا گڑ بڑ ہو سکتا ہے۔

step 4

کیا پیسہ ہی اصل مقصد ہے یا اصل عزت ، خدمت اور خیر خواہی میں ہے